راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالتوں نے اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بارود برآمدگی سمیت دیگرمقدمات میں گواہان کے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کر لیا گزشتہ روزخصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے ٹارگٹ کلنگ کے مقدمہ میں ملزمان احمد شیر وغیرہ کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 26جون،بارود برآمدگی کیس میں ملزم اصغر کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت چھ جون ،اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم گل راز کیخلاف دو گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 25جون ،اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم نسیم شاہ کیخلاف سماعت چھ جون ،خصوصی عدالت کے جج عبدالرحیم نے بارودی برآمدگی کے مقدمات میں ملزم افتخار عباسی کیخلاف سماعت آٹھ جون،ملزم عبدالجبار کیخلاف تین گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت تیرہ جون ،عمران ثاقب کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت تیرہ جون ،اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ملزمان اظہر شاہ وغیرہ کیخلاف سماعت تیرہ جون جبکہ ملزم نعیم کیخلاف سماعت بیس جون تک ملتوی کردی ۔
اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بارود برآمدگی سمیت دیگرمقدمات میں گواہان کے بیان ریکارڈ
Jun 05, 2018