لاہور( کلچرل رپورٹر ) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نئی ویڈیوقوالی ’’میری توبہ‘‘لا نچ کردی،قوالی کی ویڈیو دہشتگردی کیخلاف بنائی گئی ہے۔جس میں ایک لڑکی کو خودکش بمبار بننے پر مجبور کیا گیا ہے ۔اس قوالی میں خود کش بمبار لڑکی کا رول بھی رابی پیر زادہ نے خود ادا کیا ہے رابی پیرزادہ نے کہا پاکستان میں مجھ سے پہلے کسی گلوکار نے دہشتگردی کیخلاف بات نہیں کی اور نہ کسی نے ایسی قوالی یا گانا گایا ہے ۔پاکستان کی سرحدوں پر کھڑے ہماری فوجی جوان ہمارے ہیرو ہیں وہ اپنی جانیں قربان کرکے اپنی عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہیں یہ قوالی مکمل دہشتگردی کیخلاف بنائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔لوگوں نے مجھ پر اعتراض کیا کہ میں نے میوزک کے ساتھ قوالی کیوں گائی ہے ۔ہمیں کسی کے کام کے بارے میں کوئی فتویٰ نہیں دینا چاہیے۔میں نے دہشتگردی کیخلاف کام کیا ہے اور مجھے اس پر فخر ہے کچھ لوگوں کو اس کی تکلیف ہے لیکن مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔مجھے امید ہے کہ میرے مداح اس قوالی کو ضرور پسند کرینگے۔ رابی پیرزادہ نے بتایا کہ قوالی میں دہشت گردوں کو تنقیدی انداز میں پیش کیا گیا تھا ۔ سوشل میڈیا پر قوالی آن ایئر ہونے کے بعد دھمکیاں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جس پر پریس کانفرنس کر کے تمام معاملات میڈیا کے سامنے بھی پیش کیے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے اور اہل خانہ کے تحفظ کے لئے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے بھی درخواست دیدی ہے۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نئی ویڈیو قوالی ’’میری توبہ‘‘ لا نچ کر دی
Jun 05, 2018