لاہور(سپورٹس رپورٹر) فاٹا کے خیبرپختونخواہ سے انضام کی خوشی میں پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے سات (سابقہ ) ایجنسیز میں ایجوکیشن پروگرام کا آغاز ہو گیا۔پہلے مرحلے میں بیس ہزار سے زائد سکول بیگز طلبا کو گفٹ کیے گئے۔ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں خیبر ایجنسی, مہمند, باجوڑ, کرم ایجنسی, شمالی وزیرستان , جنوبی وزیرستان اور اورکزئی میں سکول طلبا کو بیس ہزار سے زائد سکول بیگز گفٹ کیے گئے۔