اظہر علی اور اسد شفیق کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی پیشکش

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں اظہرعلی اور اسد شفیق کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے جسے کرکٹرز نے قبول کرنے پر سنجیدہ غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرے اور سمرسیٹ کاؤنٹیز کا رواں سیزن کیلئے پاکستانی بلے بازوں سے رابطہ کیا ہے۔ ویراٹ کوہلی اور میٹ رنشا کے متبادل کے طور پر اظہرعلی، اسد شفیق سے رابطہ کیا گیا۔ رواں سال آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پیش نظر ٹیم مینجمنٹ بھی راضی ہیں۔ دونوں کرکٹر ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی کی اجازت کے بعد معاہدے پر دستخط کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...