ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 22 جون سے شروع ہوگا

Jun 05, 2018

لندن (اے پی پی) سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے کہا ہے کہ رواں برس شیڈول ایسٹبورن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی، وہ ایونٹ میں عالمی نمبر دو ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اور برطانیہ کی نمبر ایک کھلاڑی جوہانا کونتا کو جوائن کریں گی۔ 26 سالہ ہالپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ومبلڈن اوپن کی تیاری کے سلسلے میں ایسٹبورن ٹورنامنٹ کا شرکت کا فیصلہ کیا تاکہ بھرپور انداز سے سال کا تیسرا گرینڈ سلام کھیل سکوں۔ واضح رہے کہ ایونٹ 22 سے 30 جون تک کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں