لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر سکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں زخمی ہونے والے بابر اعظم کی جگہ پر حارث سہیل کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کا اعلان کرنے سے پہلے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر کے ساتھ مشاورت کر کے ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے ماسوائے بابر اعظم کے جنہیں لارڈز ٹیسٹ میں بازو کی انجری ہو گئی تھی جن کی جگہ حارث سہیل کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 12 اور 13 جون کو کھیلی جائے گی۔ جس کے اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ میں فخر زمان، احمد شہزاد، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، سرفراز احمد (کپتان)، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہیڈ شاہ آفریدی شامل ہیں۔
سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
Jun 05, 2018