ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کو دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست

کوالالمپور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش نے پاکستانی ویمنز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم نے 96رنز کا آسان ہدف18ویں اوور میں3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شمیمہ سلطانہ نے 31، نگار سلطانہ31 اور فہمیدہ خاتون 23 رنز بنا کرنمایاں بلے باز رہیں۔بنگلہ دیش کی فہمیدہ خاتون کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا،پاکستانی ویمنز اپنا تیسرا میچ (کل)بدھ کو سری لنکن ویمنز کیخلاف کھیلیں گی۔تفصیلات کے مطابق پیر کوملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ویمنز ایشیا کپ میں گزشتہ روز تھائی لینڈ سے فتح حاصل کرنے کے بعد گرلز ان گرین دوسرے امتحان میں سرخرو نہ ہوسکی اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں 7وکٹ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی خواتین پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 95 رنز بنا سکیں۔ پاکستان کی جانب سے ثنا میر 21، جویریہ خان 18، ندا ڈار 17،ناہیدہ خان 13،بسمہ معروف 11 رنز بنا سکیں ۔بنگلہ دیش کی جانب سے ناہیدہ اختر نے2، سلمہ خاتون ،فہیمہ خاتون اور رومانہ احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔آسان ہدف بنگلہ دیش کی خواتین نے باآسانی 3وکٹ پر 18ویں اوور میں حاصل کر لیا ،بنگلہ دیش کی جانب سے شمیمہ سلطانہ نے 31 ،عائشہ رحمان نے 5 ،فرجانہ حق نے 2 سکور بنائے جبکہ نگار سلطانہ31 اور فہمیدہ خاتون 23 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے انم امین ،ناشرہ سندھواورندا دار نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔خیال رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان ویمن ٹیم پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دے چکی ہے جبکہ بھارت اور سری لنکا نے بھی اپنے اپنے میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...