فکسنگ سکینڈل : ناصر جمشید کیس کی سماعت آج پھر ہو گی

Jun 05, 2018

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) ناصر جمشید کیس کی سماعت آج پھر ہوگی، محمد نواز کی بطور گواہ پیشی کا بھی امکان ہے۔ سپاٹ فکسنگ کیس سکینڈل میں ناصر جمشید کیس کی سماعت آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی۔ گزشتہ سماعت پر پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ اعظم نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس کو ناصر جمشید کے وکلاء نے پرانی کہانی کہہ کر مسترد کردیا۔ آج کی پیشی میں امکان ہے کہ ناصر جمشید کیخلاف کرکٹر محمد نواز بطور پیش ہوسکتے ہیں، محمد نواز کو آسٹریلیا ٹور کے دوران ناصر جمشید فکسنگ پیش کی تھی جسے نواز نے رپورٹ نہیں کیا تھا جس پر کرکٹ بورڈ انہیں تین ماہ کیلئے معطل کردیا تھا۔

مزیدخبریں