لاہور(سپورٹس ڈیسک)بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی کینیڈا میں ہونے والے ٹی 20 ٹورنامنٹ سے واپسی ہوگی۔ دونوں کرکٹر ٹی 20 مقابلوں میں شرکت کرنے کے لیے پرامید ہیں۔ذرائع کے مطابق کینیڈا کے افتتاحی ٹی20 ٹورنامنٹ میں ڈیوڈ وارنر’ ونی پیگ ہاکس‘ کی جانب سے کھلیں گے جبکہ اسٹیون اسمتھ‘ ٹورنٹو نیشنلز ‘کی نمائندگی کریں گے تاہم کینیڈا ٹی 20 ٹورنامنٹ 28جون سے ٹورنٹو میں شروع ہوگا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو معطلی کا سامنا ہے، وارنر پر 12ماہ جبکہ اسمتھ اور بینکرافٹ پر 9ماہ کی پابندی عائدہے۔
کینیڈا ٹی 20، وارنر اور اسمتھ کی کرکٹ میں دوبارہ اینٹری
Jun 05, 2018