پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان کا ذکر سننے سے انگریزوں کی بھی آنکھیں جھک جاتی ہیں،انگریز انہیں اور کارناموں سے جانتے ہیں،عمران خان 63،62 پر پورے نہیں اترتے. عمران خان ریحام خان کو جس طریقے سے دھمکیاں دے رہے ہیں اس کی مذمت کرتی ہوں،عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی سے راہ فرار اختیار کیا، جاوید میانداد نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ عمران خان کو ہم میٹر کہا کرتے تھے ایسا میٹر جو پیسوں سے چلتا ہے،منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحرٹ انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ دو بڑی سیاسی جماعتیں خواتین کے ساتھ جو سلوک کر رہی ہیں اس پر دکھ ہوتا ہے ،پاکستانی خواتین ریہام خان کی مدد کریں. عمران خان جس طریقے ریحام خان کو دھمکیاں دے رہے ہیں اس کی مذمت کرتی ہوں ،وہ لوگ جو وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہیں وہ قوم کی بہنوں بیٹیوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں ، اکیلی خواتین کو دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لیڈر طلاقوں کا رواج ڈال رہے ہیں،عمران خان کا ذکر سننے سے انگریزوں کی بھی آنکھیں جھک جاتی ہیں انگریز انہیں کسی کارناموں سے جانتے ہیں،جاوید میانداد نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ عمران خان کو ہم میٹر کہا کرتے تھے ایسا میٹر جو پیسوں سے چلتا ہے ،انہوں نے کہا کہ میرا کوئی غلط ریکارڈ نہیں ہے پارلیمان کمیٹی کے سامنے عمران خان پیش نہیں ہوئے انہوں نے راہ فرار اختیار کیا ،انہوں نے کہا کہ تینوں پارٹیاں مالی اور اخلاقی کرپشن میں ملوث ہیں۔