لاہور( این این آئی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی ادویات کے استعمال کے بعد بمشکل سنبھل سکے جس پر انہوں نے سیل کے گارڈ کو دروازہ کھولنے کے لئے کہا، ان کی زندگی خطرے میں ہے اور یہ ایک وارننگ ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف سے جیل میں ملاقات ہوئی اور ان کا طبی معائنہ کیا ہے ۔
نواز شریف کی طبیعت، خراب، ادویات کے استعمال پر بمشکل سنبھل سکے، زندگی خطرے میں ہے: ڈاکٹر عدنان
Jun 05, 2019