اسلام آباد + کراچی (ایجنسیاں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم باہمی ہمدردی رواداری احترام اور خیر خواہی کے ساتھ رہیں گے اور محدود علاقائی ذاتی اور نسلی تعصبات سے بالاتر ہوکر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عید الفطر کا مقصد مسلمانو ں میں اتحاد ، اخوت ، بھائی چارہ ، ایثار اور سخاوت جیسے جذبات کو فروغ دینا ہے، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اختلاف بھلا کر پاکستان کی ترقی اور سیاست کے لئے ملکر کام کرنے کا عہد کرنا چاہئے عید پر ہمیں ملکی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونیوالوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا ہوگا۔
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) افواج پاکستان کی جانب سے ہم وطن پاکستانیوں کو مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے کہ اہل وطن کو عید مبارک چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل زبیر اور سرروسز چیفس کی جانب سے عید مبارک کہا گیا ہے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن تر قی ملکی استحکام کی دعاؤں کے ساتھ عید مبارک ہو۔
فلاحی ریاست بنائیں گے‘ وزیراعظم:امن اور ترقی کی دعائوں کیساتھ عید مبارک: آرمی چیف
Jun 05, 2019