لندن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔امریکی صدر ان دنوں برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں دورے کے دوسرے روز لندن میں ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کی تجارتی وفود کے ہمراہ میٹنگ ہوئی ،میٹنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یورپی یونین چھوڑنے کے بعد برطانیہ امریکا کے ساتھ انتہائی ٹھوس تجارتی معاہدہ کرسکتا ہے۔تجارتی رابطوں کو تیز کرنے کے لیے پانچ برطانوی، پانچ امریکی فرمز اور سینئر وزرا و حکام کے درمیان ناشتے پر میٹنگ کا انعقاد سینٹ جیمس پیلس میں کیا گیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان تجارت میں مزید وسعت موجود ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامئے نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ کے درمیان مستقبل میں ساتھ کام کرنے کے بہت مواقع ہیں۔ٹرمپ کے دورے کے دوران برطانیہ کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں پارلیمنٹ اسکوائر پر بھی احتجاج کیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے امریکی صدر ٹرمپ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ایران کے معاملہ پر امریکہ اور برطانیہ مشترکہ مقاصد پر پہنچننا چاہتے ہیں صدر ٹرمپ سے دنیا کو درپیش کئے چیلنجز پربات ہوئی امریکہ برطانیہ کا اتحاد بہت اہم ہے اتحاد مضبوط کرنے کیلئے ملکر کام کریں گے اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے برطانیہ میں بہت اچھے طریقے سے خوش آمدید کہا گیا احتجاج کا سن رہے تھے مجھے تو کہیں احتجاج دیکھنے کو نہیں ملا جوہری ہتھیاروں کی ترقی اور پھیلاؤ بہت خطرناک ہے نیٹو اتحادیوں کو دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنا ہوگا۔ صادق خان نے بطور میئر کوئی اچھی کارکردگی نہیں دکھائی میئر لندن کو امریکہ کے نمائندوں پر تنقید نہیں کرنی چاہئے میئر صادق خان منفی قوت میں ہیںانہیں مثبت رہنا چاہئے ہواوے کے معاملے پر امریکہ برطانیہ ملکر کام کریں گے بریگزٹ برطانیہ کیلئے اچھا ثابت ہوگا۔
تھریسامے سے ملاقات، برطانیہ امریکہ کے ساتھ ٹھوس تجارتی معاہدہ کرسکتا ہے: ٹرمپ
Jun 05, 2019