اسلام آباد (این این آئی) قطر کے وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ التھانی ، عمان کے چیئرمین سینٹ ڈاکٹر یحی بن محفوظ المنتری اور قطر کے سابق وزیر محنت شیخ فلاح التھانی کا چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں انہیں عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ اس مبارک موقع پر امت مسلمہ کے مابین اتحاد اور یگانگت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے-