لاہور(نیوزرپورٹر)چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویزچٹھہ نے عید الفطر کے تینوں دنوں صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے سپشل ڈیوٹیاں لگانے کے ساتھ افسران اور ملازمین کی چھٹیاں کینسل کردیں ۔ عیدالفطر پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔لیسکو میں چار ہزار میگا واٹ طلب کے باوجود کوئی شارٹ فال نہیں ہے ۔اس حوالے سے لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کو کوٹے کے مطابق بجلی بلاتعطل فراہم کی جارہی ہے۔اس وقت لیسکو کی چار ہزار میگا واٹ بجلی کی طلب ہے مگر اس کے باوجود کوئی شارٹ فال نہیں ہے ۔عید الفطر کے حوالے سے سپیشل ڈیوٹی روسٹر ترتیب دیا گیا ہے تمام سرکلیز ،ڈویژنز اور سب ڈویژنز میںاضافی ٹرالی ٹرانسفارمرز دئے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عید کے تینوں روز شکایات کا عملہ چوبیس گھنٹے کام کرے گا ان کا مزید کہناتھا کہ میں ذاتی طور پر تمام سسٹم کو مانیٹر کرونگا کسی بھی علاقے میں صارفین کی بجلی کے درپیش مسئلے کو فوری حل نہ کیا گیا تو اس ملازم یا افسر کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں لیسکو کے تمام صارفین کو مسلسل بجلی فراہم کی گئیں لیسکو نے صارفین کو سحری و افطاری پر مسلسل بجلی فراہم کرکے اپنی روایات کو برقرار رکھا ۔