لاہور(نیوزرپورٹر) ڈیفنس فورسز ویٹرنز ایسوسی ایشن پاکستان کا ہنگامی اجلاس لاہور میں ہوا، جس میں آرمی، نیوی ،ائیرفورس کے اعلی افسران نے شرکت کی،اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری بریگیڈیر صفدر حسین اعوان بریگیڈیر محمد نجم الثاقب سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل چوہدری محمد اسلم انفارمیشن سیکرٹری مبارک احمداعوان نے کہا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی ھماری زندگی کا مقصد اور ایمان ہے۔ پاکستان کی سرزمین شہداء اور اور بے مثال قربانیاں دینے والوں کی امانت ہے ۔پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی روایات کے مطابق جھوٹ کا پلندہ ہیں کچھ نشریاتی ادارے مخصوص مقاصد کے حصول کے لیے حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ اندرونی اور ملک دشمن عناصر اس سے باخبر رہیں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اراکین کمیٹی پاکستان اپنی رہائش گاہوں شہداء اور قربانیاں دینے والوں سے اظہارِ یکجہتی کریں گے۔
ڈیفنس فورسزویٹرنزکاہنگامی اجلاس ،اعلیٰ افسران نے شرکت کی
Jun 05, 2019