صوبائی دارلحکومت میں اہم مقامات پرنمازعید کی ادائیگی کے اوقات

Jun 05, 2019

لاہور(خصوصی نامہ نگار)لاہور کی مختلف مساجد میں نماز عید الفطر کے بڑے اجتماعات کے اوقات کے مطابق عالمگیری بادشاہی مسجد میں نماز عید صبح ساڑھے آٹھ بجے ،مسجدشہداء شاہراقائداعظم مولاناقاضی محمد یونس انور6:30پرنماز عید پڑھائیں گے،داتا دربار مسجد میں نماز عید8 بجے ،جامعتہ المنتظر میں نماز عید صبح ساڑھے سات بجے ،جامع مسجد منصورہ میں ساڑھے سات بجے نماز عید پڑھی جائے گی،دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں عیدالفطرکی نماز6:30،کریم بلاک پارک بالمقابل جامعہ ابوہریرہ اقبال ٹاؤن میںمحمد جمیل 6:45،مسجد بیت العتیق جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں نماز عید سات بجے ،جامع مسلم مسجد لوہاری گیٹ، دربارمادھول لال حسین اور دربار حضرت شاہ کمال میں 7 بجے ،مسجد وزیر خان، دربار پیر مکی، جامع مسجد پیر حاکم شاہ کوپر روڈ پر نماز عید کا وقت ساڑھے سات ہے،ڈیفنس کے بلاک کی مساجد میں نماز عید کا وقت 7 بجے اور مرکزی مساجد میں ساڑھے سات ہے، دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ نماز عید الفطر 9بجے ،مسجد دارالسلا م باغ جناح میں 6.15 بجے نماز عید حافظ عاکف سعید کی امامت میں ادا کی جائے گی،قومی مرکز خواجگان شادمان میں نماز عید 8 ادا کی جائے گی،مسجد القائم زینبیہ ٹرسٹ میں نماز عید الفطر ساڑھے آٹھ بجے ادا کی جائے گی،جامع مسجد علامہ حائری وسن پورہ میں نماز عید 7 بجے ادا کی جائے گی۔جامعہ مسجدمنصورہ7:30پر حافظ محمس ادریس،دیال سنگھ کالج گراؤنڈ میں 6:15پرنماز پڑھائیں گے۔دالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ گلبرگ حافظ معاویہ 9:00پراداکی جائے گی۔

مزیدخبریں