حافظ آباد میں ون ویلروں کیخلاف خصوصی سکواڈ تشکیل

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) عید الفطر کے موقع پر من چلے نوجوانوں کی جانب سے موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کو روکنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا جو نہ صرف عید کے دوران اپنے گشت کے دوران ٹرریفک کی روانی کو برقرار رکھیں گے بلکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور خصوصاً ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کریں گے۔اس حوالہ سے انچارج ٹریفک ونگ یٰسین ڈوگرنے بتایا کہ عید کے موقع پر من چلے نوجوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کرتے ہیں جو کہ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ دیگر شہریوں کے لیے بھی نقصان کا باعث بنتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...