لبنا ن کے شہر طرابلس حملے کے خود کش بم بار داعشی کی وڈیوجاری

Jun 05, 2019

بیروت (این این آئی)لبنان کے شمالی شہر طرابلس میں عید الفطر سے قبل فائرنگ کے واقعے میں فوج اور داخلہ سیکورٹی فورس کے 4 ارکان اور افسران (دو کا تعلق فوج سے اور دو کا داخلہ سیکورٹی فورس سے تھا) ہلاک ہو گئے۔ بعد ازاں حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ فورسز اور لبنانی فوج کے ایک سے زیادہ مراکز اور مرکزی بینک کی ایک شاخ پر بموں سے حملہ کیا۔ اس دوران شدت پسندوں کا گروپ ایک عمارت میں مورچہ بند ہو گئے۔ اس پر انٹیلی جنس ڈائرکٹریٹ کی فوسز نے عمارت پر چھاپا مارا جہاں مطلوب دہشت گرد اور داعش کے سیل کا سربراہ عبدالرحمن مبسوط چھپا ہوا تھا۔لبنانی میڈیا کے مطابق عبدالرحمن مبسوط 2015 میں لبنان سے کوچ کر کے ترکی چلا گیا۔ اس کا مقصد شام میں داعش تنظیم کے ساتھ جڑ جانا تھا۔

مزیدخبریں