مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ کے خاندانوں کے ایک گروپ کو نفحہ جیل میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلال احمر نے کہا کہ وہ غزہ کے 52 شہریوں کو سفری سہولیات مہیا کرے گا جس میں 17 بچے بھی شامل ہیں جو نفحہ جیل میں اپنے 27 عزیزوں سے ملاقات کریں گے۔اسرائیلی جیلوں میں 6000 سے زیادہ فلسطینی قید ہیں جن میں خواتین ، بچے اور مریض شامل ہیں۔