شام: کرد انتظامیہ نے جہادی افراد کے 5 یتیم بچے ناروے کے حوالے کر دیئے

اوسلو (اے پی پی) خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے شمالی علاقے میں کرد انتظامیہ نے الحول کیمپ میں مقیم 5 یتیم بچوں کو یورپی ملک ناروے کے حوالے کر دیا ہے۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں میڈیا کو بتایا کہ ان بچوں کو لینے کے لئے ایک خصوصی وفد شام روانہ کیا گیا تھا۔ ان بچوں کا تعلق ناروے سے تعلق رکھنے والے جہادی گروپ کے افراد سے ہے اور یہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ناروے کے میڈیا کے مطابق ان بچوں کو لینے کی درخواست اوسلو حکومت نے کی تھی۔ اوسلو سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ یتیم بچوں کو ناروے لانے کا مقصد انہیں انتہا پسندی کے ماحول سے دور کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن