عید الفطر خدائے ذوالجلال کا روزہ داروں کیلئے یوم انعام ہے،حامدموسوی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )سرپرست اعلی سپریم شیعہ علماء بورڈ قائد ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہعید الفطر اللہ کی طرف سے روزہ داروں کیلئے یوم انعام و تحائف ، نعمتوں کاشکرانہ ہے جو ہر سال ماہ رمضان کی مقدس ساعتوں کے بعد اللہ کی رحمت کا مظہر بن کر پلٹتاہے لہذا عید کہلاتاہے، اقوام و ملل ،ادیان و مذاہب کے نزدیک یہ بات طے شدہ ہے کہ وہ اپنے تاریخی ،قومی ،دینی ،مذہبی اور سیاسی پس منظر رکھنے والے ایام کو فراموش نہیں کرتیں اور انہیں اپنی بساط کے مطابق اپنے طور طریقے اور کلچر کے تحت مناکر خوشی و مسرت کا اظہار کرتی ہیں، وطن عزیز پاکستان چونکہ اسلامی اساس کے ساتھ ساتھ ایٹمی قوت بھی ہے جو مشترکہ دشمن کی آنکھ میں کانٹا بن کر چبھتا ہے لہذا وہ اسے غیر مستحکم کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہا ہے،ایسے میں ہم سب پرلازم ہے کہ دین و وطن ، شریعت و انسانیت کے مفادات کو ہر شے پر ترجیح دیں ، مسلم امہ کے بحرانوں، مسائل کے حل کیلئے عالم اسلام پاکستان کی قیادت میں آگے بڑھنے کیلئے اقوام متحدہ میں ویٹوکاحق اوراوآئی سی کوفعال بنا کرسلامتی کونسل میں مستقل رکنیت حاصل کرنے کی بھرپورعملی جدوجہدکرے تاکہ ابلیسی قوتوں کی ہر سازش و شرارت کو ناکام بنایا جاسکے،عیدالفطر کی مسرت کو ہمہ گیر بنانے کیلئے ہر صاحبِ استطاعت پر زکواۃ فطرہ کی ادائیگی واجب ہے

ای پیپر دی نیشن