کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب حکام نے ایک گھنٹے تک عادل صدیقی کے گھرکی تلاشی لی۔ چھاپے سے قبل عادل صدیقی کے خلاف ریفرنس کا بھی اندراج کیا گیا۔ عادل صدیقی پر سندھ سمال انڈسٹریزکے پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے۔ ریفرنس میں نامزد ایک اور ملزم محمود صدیقی کے گھر نارتھ ناظم آباد پر بھی چھاپہ مارا گیا۔
کراچی: نیب کا ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی کے گھر چھاپہ‘ ایک گھنٹے تک تلاشی
Jun 05, 2020