لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف اور فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ شہباز شریف نے فضل آغا اور منیر اورکزئی کے انتقال پر مولانا فضل الرحمن سے اظہار تعزیت کیا۔ جے یو آئی ف اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔