بھارت اور آسٹریلیا میں ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرنے کا معاہدہ

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت اور آسٹریلیا نے ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرنے کا معاہدہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب اسکاٹ موریسن نے جمعرات کے روز ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرنے کا معاہدہ کیا۔ باہمی لاجسٹک سپورٹ کا یہ معاہدہ ورچوئل سمٹ میں طے پایا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور مشقوں کے لیے مزید راہ ہموار کرے گا۔ مودی کا کہنا تھا کہ یہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پارٹنر شپ اور بزنس کا نیا ماڈل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور امریکا کے درمیان بھی اسی نوعیت کا ایک معاہدہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کا ایک حصہ ہے تاکہ خطے میں چین کی اقتصادی ترقی اور فوجی توازن کو برقرار رکھا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...