بجٹ: وزیراعلیٰ بلوچستان کا منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے واک آؤٹ

اسلام آباد(نیٹ نیوز) سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے وزیراعلیٰ بلوچستان واک آؤٹ کرگئے۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت بجٹ 2020-21 کے لیے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں نئے مالی سال کیلئے وفاقی و ترقیاتی بجٹ اور معاشی اہداف طے کیے جائیں گے۔ چاروں صوبائی، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے وزرا منصوبہ بندی سمیت دیگر حکام اجلاس میں شریک ہیں جس میں رواں مالی سال کے لیے معاشی اعشاریوں کے نتائج کی منظوری دی جائیگی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور سندھ سے نثار کھوڑو نے ویڈیو لنک سے اجلاس میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق نثار کھوڑو نے وفاق سے اضافی فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کردیا اور وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بھی وفاقی حکومت سے اضافی ترقیاتی فنڈز مانگ لیے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان تلخی کے بعد اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلیے اقتصادی ترقی کا ہدف دو فیصد، صوبائی ترقیاتی بجٹ کیلیے سات سو ارب روپے مختص کیے جانے، آئندہ مالی سال کیلئے کرنٹ اکائونٹ خسارے کا ہدف ساڑھے چھ ارب ڈالر جبکہ برآمدی ہدف 25 ارب ڈالر، درآمدی ہدف 46 ارب ڈالر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ ترسیلات زر سے آمدنی کا ہدف ساڑھے 20 ارب ڈالر مقرر کیے جانے کے امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...