اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سینٹر شہزاد وسیم سینٹ میں نئے قائد ایوان ہوں گے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ سینٹ ذرائع کے مطابق سینٹ میں قائد ایوان سینٹر شبلی فراز کے وفاقی وزیر بننے کے بعد وزیر اعظم پاکستان نے نئے قائد ایوان کے لئے چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کو خط لکھ دیا ہے-وزیر اعظم نے اپنے خط میں سینٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد کیا ہے-چیرمین سینٹ کی جانب سے ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔
شہزاد وسیم سینٹ میں نئے قائد ایوان ہوں گے
Jun 05, 2020