کرونا حفاظتی انتظامات کیساتھ مسجد نبوی کے 11 دروازے عوام کیلئے کھول دیئے

مدینہ منورہ(اے پی پی) سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے گیارہ دروازے نمازیوں کے لیے کھول دیے گئے ۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی کی انتطامیہ نے کہا ہے کہ زائرین حفاظتی انتظامات کی پابندی کررہے ہیں اس کی بدولت نمازیوں کی صحت و سلامتی کے معاملات عمدہ شکل میں آگے بڑھ رہے ہیں۔مسجد نبوی کورونا وائرس کی وجہ سے ان دنوں روزانہ عشا کی نماز کے بعد بند کردی جاتی ہے اور فجر سے ایک گھنٹے قبل کھولنا شروع کر دیا گیا ہے۔ فرض نمازیں جماعت سے صرف صحنوں اور نئے توسیعی حصوں میں ادا کی جارہی ہیں،پرانا حصہ تاحال بند ہے جبکہ تحفیظ قرآن کی کلاسیں اور علمی لیکچرز بھی معطل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...