فوڈ سکیورٹی، معیشت بچانے کیلئے ٹڈی دل کیخلاف موثر آپریشن کی ضرورت: آرمی چیف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے اور معیشت کو منفی اثرات سے بچانے کی خاطر ٹڈی دل پر کنٹرول کیلئے موثر آپریشن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حکومت پہلے ہی قومی ایمرجنسی کا اعلان کر چکی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات گزشتہ روز راولپنڈی میں انسداد ٹڈی دل سینٹر کے دورے کے موقع پر کہی۔ بری فوج کے انجینئرنگ چیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے کوششوں کو قومی کاوش کے ساتھ مربوط کرنے کے ضمن میں اس مرکز کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹڈی دل پر قابو پانے کی خاطر، فوج، سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...