قصور(نمائندہ نوائے وقت )ملتان روڈ پتوکی کے قریب حساس ادارے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور اسکی بیوی اور دوبچے زخمی ہو گئے۔ بھوپے وال کا رہائشی محمد اکرم بیوی صفیہ بی بی اور دوچھوٹے بچوں کیساتھ موٹرسائیکل پر پتوکی آرہا تھا کہ ملتان روڈ بھٹی ہوٹل کے قریب پہنچا تو پیچھے سے حساس ادارے کی گاڑی کی ٹکر لگ گئی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار اکرم موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکی بیوی صفیہ بی بی اور چار پانچ سالہ دوبچے زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے پتوکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
قصور: گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ‘ خاتون ‘ 2 بچے زخمی
Jun 05, 2020