وزیراعظم نے ملکی تحفظ اور سلامتی کی قسم کھا رکھی ہے:شمسہ علی

Jun 05, 2020

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم قوم سے بہت مخلص ہیں، انہوں نے ملکی سلامتی اور تحفظ کی قسم کھائی ہے، بھارت نے سرحدوں پر تشویشناک صورتحال پیدا کردی ہے جس کا جواب ہماری فوج دے گی، اس وقت ہماری حکومت کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہے، مگر ہم ثابت قدمی سے اپنی مدت پوری کرینگے۔ شمسہ علی نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت کو بھی ہدایت آ گئی ہے کہ مہنگائی کے خلاف ہر طرح کا ایکشن ہے اور عوام کو ریلیف دے اس طرح بجٹ میں عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کردی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے اندر اور باہر تمام سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں ان کی نیت صاف ہے ۔ وہ آٹے کے بارے میں بھی فکرمند ہیں۔

مزیدخبریں