خیرپور(بیورو رپورٹ)خیرپور ضلع بھر میںخواتین بچوں سمیت 100 سے زئد افراد گیسٹرو میں مبتلا ہوگئے،سرکاری ونجی ہسپتالوں میں زیر علاج،محکمہ صحت ذرائع کے مطابق خیرپور، پیر جوگوٹھ، گمبٹ، رانی پور،ٹھری میرواہ،فیض گنج، نارہ، صوبھوڈیرو، کوٹ ڈیجی تحصیلوں کے دیہی و شہری علاقوں میں گیسٹرو کے مرض کا جن بے قابو ہوتے ہی 100 سے زائد افراد جن میں خواتین بچے مردحضرات شامل ہیں گیسٹرو کا شکارہوگئے ہیں،گیسٹرو میں مبتلا مریضوں نے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کی سہولیات وادویات کی عدم فراہمی کے سبب پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرلیاتھا وہاں سے طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیاتھا جب کہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی گیسٹرو کے مریضوں کو طبی امداد دی جارہی ہے محکمہ صحت ذرائع کے مطابق گیسٹرو میں مبتلا مریضوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی بتائی جاتی ہے،اس سلسلے میں ہومیو ڈاکٹر محمد افضل آرائیں کاکہناتھاکہ گیسٹرو سے بچائو کے لئے صاف ستھری غذا اور ٹھنڈی مشروبات کا ستعمال کیاجائے گرمی سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کیاجائے اور ٹھیلوں ریڑھوں پر کھلی اشیاء نہ کھائی جائیں تاکہ گیسٹرو سے بچا جاسکے ،دھوپ کے دوران سروں کو کپڑے سے ڈھانپر کر گھروں سے باہر نکلیں بے ضرورت دھوپ میں گھومنے سے پرہیز کریں۔
مریضوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی بتائی جاتی ہے،محکمہ صحت ، صاف غذا‘ ٹھنڈے مشروبات کے استعمال کامشورہ
Jun 05, 2020