پیرس(نیٹ نیوز) فرانس نے پیرس میں 14 جولائی کو بیسٹیل ڈے پر ہونے والی مشہور سالانہ فوجی پریڈ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر منسوخ کر دی ہے۔ حکام کے مطابق اب اس دن کی مناسبت سے پیرس کے ایک محل کے اندر اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ عام طور پر سالانہ پریڈ پیرس کی تاریخی شاہراہ شانز علیزے پر منعقد ہوتی ہے۔ اور یہ فرانسیسی کیلنڈر کا سب سے بڑا پروگرام ہوتا ہے۔