ایردوآن اپنے ذاتی دفاع کے لیے خصوصی فورس تشکیل دے رہے ہیں:بلومبرگ

Jun 05, 2020 | 10:25

ویب ڈیسک

امریکا کی بلومبرگ نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اپنے ذاتی تحفظ کے لیے ایک خصوصی فورس تشکیل دینے کےمنصوبے پرکام کررہےہیں۔ اس فورس میں کم سے کم 28 ہزار افراد شامل ہوں گے جو ریاست کے ماتحت ہونے کےبجائےبراہ راست صدر کے ماتحت ہوگی۔بلومبرگ کے مطابق توقع ہے کہ اس منصوبے پرآئندہ جمعہ کو ترک پارلیمنٹ میں بحث کے بعد رائے شماری ہوگی۔ توقع ہے کہ ترک صدر کی وفادار فورس کو پارلیمنٹ سے توثیق حاصل ہوجائے گی۔ترک صدر کی وفادار فورس کو خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔ یہ فورس شہریوں کی شناخت معلوم کرنے، ان کی تلاشی لینے اور شہریوں کے گھروں میں گھس کر گھروں میں تلاشی لینے کی مجاز ہوگی۔ اس نئی فورس کی تشکیل کا ایک مقصد اپوزیشن قیادت کو نکیل ڈالنا اور حکومت مخالف ہونے والے مظاہروں کی روک تھام میں پولیس کی مدد کرنا شامل ہوگا۔ اس ایلیٹ فورس کو انسانی حقوق سے متعلق امور کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ اسلحہ چلانے کی تربیت دی جائےگی۔ترکی کی اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے صدر طیب ایردوآن کے دفاع کے لیے خصوصی فورس تشکیل دینا ایردوآن رجیم کو تحفظ دینے کے لیے طاقت کے حصول کی کوشش ہے۔

مزیدخبریں