خیرپور(بیورو رپورٹ) خیرپور کروناوائرس پر ضابطہ نہ آسکا،خیرپور سول ہسپتال کے ایڈیشنل سول سرجن ڈاکٹر شفقت شیخ کرونا وباکا شکار ہوگئے زندگی کی بازی ہار گئے،خیرپور ٹی بی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میر اللہ بخش تالپر بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے،24 گھنٹوں کے دوران 9 نئے کیسز منظر عام پر آگئے،ضلع انتظامیہ آئسولیشن میں عوام اور مسیحا کرونا وائرس کے رحم وکرم پر،سول ہسپتال انتظامیہ و پیرامیڈیکل اسٹاف کا کوئی عملہ مرحوم ڈاکٹر کے جسد خاکی ک پاس موجود نہ تھا مارچری میں کام کرنے والے سویپر،سینئر صحافی محمداسحاق سومرو اور جامع مسجد صدیق اکبر کے خطیب مفتی اسد اللہ شیخ نے ڈاکٹر کی میت کے غسل و کفن کے فرائض انجام دیئے تھے،ڈاکٹر سفقت شیخ گزشتہ شب گمس ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے جس کی خیرپور سول ہسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی تھی کے موقع پر ان کی میت کے قریب کوئی آنے کے لئے تیار نہ تھا،ڈاکٹر شفقت شیخ کی نماز جنازہ کے بعد انہیں میر علی بازار قبرستان میں ایس او پیز کے تحت تدفین کی گئی تھی جب کہ سول ہسپتال کی لیباٹری میں کام کرنے والے عمران بھٹی کو کرونا وائرس کی مثبت رپورٹ آتے ہی سول ہسپتال انتظامیہ نے لیبارٹری،الٹراسائونڈ،ای سی جی اور ایکسرے شعبہ جات بند کرکے وہاں کروناوائرس سے بچائو کا اسپرے بھی کیاگیا تھا،خیرپور کی سول سوسائٹی کاکہناتھاکہ خیرپور شہرسمیت ضلع بھر میں کروناوائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر و تجارتی مرکز،بازراوں سمیت دیگر عوامی مقامات پر ایس او پیز پر عمل در آمد نہ ہونے کی پاداش میں کرونا وائرس کے مرض میں اضافہ یقینی ہوتا جارہا ہے،خیرپور میں کروناو ائرس کے ٹیسٹ کئے جائیں تو درجنوں شہریوں کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آجائے گی کا امکان ہے،سول سوسائٹی کاکہناتھاکہ ضلع انتظامیہ فوٹوسیشن اور کاغذی کاروائی میں آسمان سے تارے توڑنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی عملاً عوام کو بے یارومددگار چھوڑدیا گیا ہے ، شہریوں کی زندگی بچانے کے لئے موثر اقدام اٹھانے کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان سوموٹو ایکشن لیں۔محکمہ صحت کے مطابق خیرپور ٹی بی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر میر اللہ بخش تالپر میں کرونا وائرس مثبت ہونے کے بعد ٹی بی ہسپتال کے عملے سمیت دیگر کی کروناوائرس کے حوالے سے ٹیسٹ کیاگیا ہے کی رپورٹ آنی ہے تاہم ضلع بھر کی لیڈٰ ہیلتھ ورکرز سمیت دیگر عملے کی بھی کروناوائر کے حوالے سے ٹیسٹ کیا جائے گا۔