اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے اپٹما ،ائی پی پیز ،بیوریجز کی صنعت کے نمائندوں کے ساتھ الگ الگ زوم میٹنگز کیں اور ان سے بجٹ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیا ل کیا ،مشیرخزانہ نے کہا کہ حکومت ملک میں بزنس کا ماحول بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے ،حکومت کو کرونا کے باعث مشکلات کا اندازہ ہے ،اس لئے12سو ارب روپے کا پیکج بھی دیا گیا نمائندوں نے اپنے اپنے سیکترز کی مشکلات بتائیں،مزارت میں ٹیکس ڈیوٹیز میں کمی کی تجاویز پر مشاورت کی گئی ،مشیر خزانہ نے کہا کہ مسائل حل کئے جائیں گے انہوں نے ایف بی آر سے کہا کہ وہ نمائندون کے ساتھ بات کرئے اور ری فنڈ تیزی سے جاری کئے جائیں ۔