ہاربِن(شِنہوا)شمال مشرقی چین کے صوبہ حئی لونگ جیانگ کے حئی ہی کسٹمز نے چین روس قدرتی گیس پائپ لائن کے مشرقی روٹ کے ذریعے گزشتہ 6ماہ کے دوران ایک ارب 58 کروڑ کیوبک میٹر قدرتی گیس درآمد کرنے کی نگرانی کی ہے۔سرحد کے آر پار پائپ لائن میں 3ہزار کلومیٹر کا سیکشن روس میں ہے جبکہ 5ہزار111کلومیٹر طویل پائپ لائن چین میں پھیلی ہوئی ہے۔2دسمبر2019کو شمالی علاقے میں 1ہزار67کلومیٹر سیکشن کا باقاعدہ آغاز کرکے توانائی کے دو طرفہ تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کیا گیاتھا۔سرحدی شہر حئی ہی کے ذریعے چین میں داخل ہونے والی پائپ لائن 9صوبوں، میونسپلٹیز اور خوداختیار علاقوں سے گزرتی ہے۔پائپ لائن چین میں پہلے سے موجود قدرتی گیس کی پائپ لائن کے ساتھ جڑ جاتی ہے تاکہ روس کی قدرتی گیس کی چین کے شمال مشرق، بیجنگ- تیان جِن -ہیبی اور دریائے یانگٹ زی ڈیلٹا کے علاقہ میں فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔چین کے قومی پٹرولیم کے ادارے(سی این پی سی)اور روس کے گیس کے بڑے ادارے گازپروم کے درمیان مئی 2014کو ہونے والے 400ارب امریکی ڈالر کے 30سالہ معاہدے کے تحت اس پائپ لائن کے ذریعے 2020میں چین کو5ارب کیوبک میٹرز روسی گیس فراہم کی جائے گی اور 2024سے اس مقدار میں 38ارب تک سالانہ اضافے کی توقع ہے۔