لاہور: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ دوران ڈرائیونگ موٹرسائیکل اور گاڑی پرماسک نہ پہننےوالوں کے چالان شروع کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئےٹریفک پولیس اورضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔دوران ڈرائیونگ موٹرسائیکل اور گاڑی پرماسک نہ پہننےوالوں کے چالان شروع کر دئیے گئے ہیں۔سی ٹی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر نے کارروائیوں کیلئے 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دیں ،مشترکہ ٹیمیں شہر کے 8مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے تعینات کی گئی ہیں۔شہربھر میں ٹریفک وارڈنز بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے۔
لاک ڈاؤن ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے ۔تاہم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایس اوپیز پر عمل نہ کرنےوالوں کیخلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ،ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تمام صوبوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ایس او پیز کی خلاف ورزی پراسلام آباد میں یوٹیلٹی سٹور اور لاہور میں نجی سکول کو سیل کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 89 ہزار 249 تک جا پہنچی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 اموات ہوئیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 4896 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 22 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر 6 لاکھ 38 ہزار 323 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 31 ہزار 198 مریض صح تیاب ہو کر گھر پہنچ گئے جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1838 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 33536 ،پنجاب میں 33144 ،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 11890، بلوچستان میں 5582 ،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3946 ،آزاد جموں و کشمیر 299 اور گلگت میں 852 ہو گئی ہے ۔