مغربی افریقی ملک نائجیریا کی شمالی ریاست کانو میں بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کانو پولیس کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز ریاست کانو کے مرکزی شہر سالاری اور اماسیا کے درمیان اس وقت پیش آیا جب ایک موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث چلتی بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے جنہیں تال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ نائجیریا میں خراب سڑکوں، تیز رفتاری اور اوورلوڈنگ کے باعث ٹریفک حادثات عام ہیں۔