کورونا وائرس سے 24 شعبوں کے ملازمین متاثر ہوں گے،سعودی حکام

 کنگ عبداللہ ریسرچ اینڈ سٹڈیز سینٹر (کاپسارک)نے سعودی لیبر مارکیٹ پر کورونا وائرس کے اثرات پر مشتمل جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس سے 24 شعبوں کے ملازمین متاثر ہوں گے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ عبداللہ سینٹر نے رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ ملک بھرکے 24 شعبوں میں 39 فیصد سعودی شہری اپنی ملازمتوں سے محروم ہوسکتے ہیں جبکہ مذکورہ شعبوں میں متاثر غیرملکیوں کی تعداد 93 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ 90 لاکھ سے زیادہ غیرملکی چوبیس شعبوں میں کام کررہے ہیں جبکہ سعودی ملازمین کی تعداد دس لاکھ سے کچھ زیادہ ہے۔کنگ عبداللہ پٹرولیم ریسرچ اینڈ سٹڈیز سینٹر نے ’حالات کا منظر نامہ ‘ کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں توجہ دلائی ہے کہ صنعت، تھوک، ریٹیل، ٹرانسپورٹ، تعمیرات، ہوٹلنگ، تفریحات اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں بے روزگاری کا اثر سب سے زیادہ پڑے گا۔سینٹر کاکہنا ہے کہ ہسپتالوں، ہیلتھ سینٹرز، فارمیسیوں اور صحت سے تعلق رکھنے والے تمام اداروں میں بے روزگاری کے خطرات سب سے کم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن