دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد67 لاکھ سے تجاوز کرگئی، تین لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد ہلاک

Jun 05, 2020 | 16:41

ویب ڈیسک

 دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد67 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ تین لاکھ 93 ہزار سے زیادہ افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ اس وقت دنیا کا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک میں اب تک 18 لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر اور ایک لاکھ سے زیادہ ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے برازیل میں اب اٹلی سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں میں کورونا وائرس سے اب تک 393,224 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر مصدقہ مریضوں کی تعداد 6,703,095 ہے جن میں سے اب تک 3,252,378 صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 108,211، برطانیہ میں 39,987، برازیل میں 34,021، اٹلی میں 33,689، فرانس میں 29,068، سپین میں 27,133، میکسیکو میں 12,545، بیلجیئم میں9,548، جرمنی میں 8,635 اور ایران میں 8,071 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکہ 1,872,660 مریضوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ برازیل میں یہ تعداد 614,941 ہے۔ روس میں 440,538، برطانیہ میں 283,079، سپین میں 240,660، اٹلی میں 234,013، بھارت میں 226,713 اور فرانس میں کورونا وائرس کے 189,569 مصدقہ مریض ہیں۔

مزیدخبریں