چین کے 46 بڑے شہروں میں 70 فیصد سے زائد کوڑے کرکٹ کی درجہ بندی یقینی بنا لی گئی ہے۔پانچ جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا۔ چین میں اس سال کے ماحولیاتی دن کا موضوع ہے مجھے چین کو خوبصورت بنانا ہے۔مارچ 2017ءسے چین کی وزارت ہاوسنگ اینڈ اربن رورل ڈویلپمنٹ نے ملک کے 46 اہم شہروں کو گھریلو کوڑے کرکٹ کی لازمی درجہ بندی کی تجربہ گاہیں قرار دیں۔ ابھی تک ان شہروں میں ستر فیصد سے زائد کوڑے کی درجہ بندی کو یقینی بنا لیا گیا ہے۔وزارت ہاوسنگ اینڈ اربن رورل ڈویلپمنٹ کے منصوبے کے مطابق2020ءکے آخر تک 46 اہم شہروں میں بنیادی طور پر گھریلو کچرے کی درجہ بندی اور انتظام کے سسٹم کو مکمل کیا جائے گا۔2025ءتک دوسرے شہروں میں اس نظام کی تکمیل کو یقینی بنایاجائے گا۔
چین کے 46 بڑے شہروں میں 70 فیصد سے زائد کوڑے کرکٹ کی درجہ بندی یقینی بنا لی گئی
Jun 05, 2020 | 16:53