چین نے کہا ہے کہ امریکی سٹاک ایکسچینجز سے چین کی فرموں کو جبراً نکالنا امریکی مفادات کےلئے انتہائی خطرناک ہوگا۔ ایک بریفنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان Geng Shuang نے چین میں قائم کمپنیوں کے امور سے متعلق عمومیت میں سست روی پر امریکہ کو مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے یہ بیان تب دیاجب ان سے سوال کیاگیا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین میں قائم فرموں کےاکاونٹنگ کے امور میں دھوکا دہی سے متعلق امریکی سرمایہ کاروں کو خبردار کیا۔