لاہور(نیوزرپورٹر)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کا پروموشن بورڈ اجلاس منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر محمد ایوب کی زیرصدارت واپڈا ہائوس لاہور میں ہوا۔جس میں پروموشن بورڈ نے مختلف کیڈرز سے تعلق رکھنے والے این ڈی ٹی سی کے 125 افسر کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ہیومن ریسورس ، کارپوریٹ اکاؤنٹس اور انجینئرنگ کے 21 افسر کو بی پی ایس 18 سے بی پی ایس 19 میں بطور منیجر ترقی دے دی گئی۔ جبکہ پروموشن بورڈ کے دوسرے اجلاس میں 104 افسر وںکو بی پی ایس 17 سے بی پی ایس 18 میں بطور ڈپٹی منیجر ترقی دے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پروموشن کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کیلئے پاور اور ٹیلیکام سیکٹر سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ماہرین کو انٹرویو پینل کا حصہ بنایا گیا۔ترقیوں کے باعث نئے جونیئر گریجوایٹس کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔