پاکستان اور لاہور ٹیکس بار کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیکس بار اور لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے وفد نے کمشنر اپیلز لاہور سے ملاقات کر کے اپیلز کے آن لائن اندراج ،حکم امتناعی کے نوٹسز کی سماعت ،انکم ٹیکس آرڈینس 218کے تحت نوٹسز کے اجراء سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفد میںپاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری ،جنرل سیکرٹری فرحان شہزاد ، لاہورٹیکس بار کے صدرجمیل اختر بیگ، نائب صدر حسیب اللہ خان ، جنرل سیکرٹری سیدعرفان حیدر شاہ ، فنانس سیکرٹری رانا ذوالفقار علی ، جوائنٹ سیکرٹری قدیر آصف کھوکھر ،رانا منیر حسین ، راشد رحمان میر ، چوہدری قمر الزمان موہل سمیت دیگر شامل تھے۔ٹیکس بارز کے عہدیداروں نے کمشنر ان لینڈ کی خود مختاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریری دلائل اوروضا حت کو اپیل آرڈر کا حصہ ہونا چاہیے اورفیصلے میں اسے مد نظر رکھا جائے ، زیر التواء درخواستوں کی جلد از جلد سماعت کی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن