لدھیوالہ وڑائچ:گندگی کے ڈھیر صاف نہ ہونے پر اہل علاقہ کا واسا کیخلاف احتجاج

Jun 05, 2021

لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لدھیوالہ وڑائچ کی دیواروں کے ساتھ اور بازار میں جگہ جگہ پڑے کوڑے کے ڈھیروں اور سیوریج کے پانی سے بد بو اور تعفن پھیلنے لگا خدمت آپ کی دہلیز پروگرام شروع ہونے کے باوجود گندگی کے ڈھیر صاف نہ ہونے پر اہل علاقہ کا سی او واسا کے خلاف احتجاج ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ -تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا شروع کیا گیا پروگرام خدمت آپکی دہلیز پر پکے تحت گوجرانوالہ صاف ستھرا شہر کی مہم واسا افسران کی نا اہلی کی وجہ سے ناکام ہو چکی ہے جسکی واضع عکس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لدھیوالہ وڑائچ کی دیواروں کے ساتھ اور بازار میں پڑے کوڑے کے ڈھیروں سے پھیلتی بد بو اور تعفن ہے اسکے علاو ہ سکول کے رستے میں کھڑے سیوریج کے پانی کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم 16 سو سے زائد طالبات کو اسکی گندگی سے گزرنا پڑتا ہے طالبات کا کہنا ہے کے کلاسسز میں بیٹھے ہوئے کوڑے کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن اور بدبو سے تعلیم متاثر ہو رہی ہے جبکہ علاقہ مکینوں نے سی او واسا امجد ڈھلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی بلڈنگ کے اطراف پڑے کوڑے کے ڈھیروں کو فلفوراٹھانے کے احکامات دیئے جائیں۔

مزیدخبریں