شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے موجودہ حکومت کی انتھک جدوجہد اور موثر حکمت عملی سے معیشت کی بنیادیں مضبوط ہو رہی ہیں، ملکی ترقی کی راہ میں جو لوگ بھی رکاوٹیں ڈالیں گے وہ ناکامی سے دوچار ہونگے، ن لیگ نے ملک کو معاشی طو رپر ڈبودیا موجودہ حکومت ملک کے تمام مسائل بتدریج حل کررہی ہے، اپنے ایک بیان میں الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن کے منفی رول کو عوام نے مسترد کر دیا ہے پوزیشن جماعتوں کی کرپٹ و مسترد شدہ قیادت نے بھرپور کوشش کرکے دیکھ لی انہیں عوامی پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی۔
حکومت کی انتھک جدوجہد سے معیشت کی بنیادیں مضبوط ہو رہی ہیں: اسلم بلوچ
Jun 05, 2021