کرونا ایس او پیز پر ہر ممکن عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے:ڈی سی

لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے رات گئے تک ایم ایم عالم روڈ، گلبرک اور مین مارکیٹ میں کاروائیاں کیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے متعدد دکانوں و ریسٹورنٹس کو چیک کیا۔ انہوں نے ڈریم بگ، رضوان برگر، فریش تکہ شاپ، مٹن شاپ اور دیگر دکانوں کا جائزہ لیا۔کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے ماسکس کا استعمال، سماجی فاصلے پر عملدرآمد کو چیک کیا۔ رضوان بر گر کو سیل کر دیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ فریش تکہ شاپ سے 05 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہر ممکن یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی کریں۔ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت انسداد پولیو اور ڈینگی مہم پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انسداد پولیو اور ڈینگی مہم کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انسداد پولیو مہم اور ڈینگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گزشتہ روز ڈینگی کے حوالے سے 30,029گھروں کی چیکنگ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...