قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف سازشوں کے جال بنے جارہے ہیں:مولانا عزیزالرحمن

Jun 05, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما ئوں کہا ہے کہ یورپی یونین کی قرادادکے شہ پر 295C تحفظ ناموس رسالت قانون کیخلاف سازشوں کے جال بنے جارہے ہیں یورپی یونین کی قرارداد میں پاکستان کی عدالت سزا یافتہ گستاخوں شفقت ‘اور شگفتہ زیربحث لانا اور انکی رہائی کا مطالبہ کرنا یہ پاکستان کی عدالتوں کیخلاف ایک گہری سازش ہے۔گستاخان کے حوالہ سے یورپی یونین موقف سوفیصد غلط ہے۔ مولانا عزیزالرحمن، مولانا قاری علیم الدین، مولانا عبدالنعیم ،میاں محمد رضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر نے خطبات جمعہ میں کہا کہ آسیہ مسیح کے بعد ان گستاخوں کو ریلیف دیناناقابل قبول ہوگا۔

مزیدخبریں