لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف وومن ونگ جنوبی لاہور کی صدر نازیہ علی گیلانی اور وومن ونگ لاہور کینٹ کی صدر ساجدہ فاروق نے کہا ہے کہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، آج ملک درست سمت گامزن ہے ، کرپٹ اور بددیانت اپوزیشن کے حواریوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو پا رہی، انہوں نے کہاکہ عالمی برادری وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہے‘ جب ملک کا وزیراعظم عمران خان ہوگا تو آئے روز کامیابیاں قوم کا مقدر بنیں گی، قوم کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے کہ ملکی ترقی کی شرح نموچار فیصد تک پہنچ چکی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان اور قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے وعدہ پورا کرے گی۔